آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع، روپیہ مزید گرنے کی وجہ نظر نہیں آتی، وزیر خزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلوم برگ حکام کا درمیان راو¿نڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی معیشت سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔وزیر خزانہ پاکستان محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائرمضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزیدگرنےکا امکان نہیں ہے، روپے کی قدرمیں مزید کمی کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے8 فیصد سےزیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں