ڈی آئی خان، مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (انتخاب نیوز) ڈی آئی خان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکار اور ایک شہری جاں بحق۔ تھانہ درابن کی حدود سگو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی کسٹم انٹیلی جنس اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے کسٹم اہلکاروں کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ سے کسٹم کے 5 اہلکار جبکہ ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او درابن بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں