عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ

اسلام آباد(یو این اے)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مشرق وسطی میں کشیدگی کے دوران تیل کی قیمت میں مسلسل کمی سامنے آرہی تھی تاہم ، یہ سلسلہ بالآخر ٹوٹ گیا اور جمعرات کے روز قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز برینٹ فیوچرز کی قیمت میں 29 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 87.58 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کروڈ فیوچر 20 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 82.89 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر فروخت ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں