بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات اتوار کو ہوں گے، آرمی کے دستے تعینات

کوئٹہ(یو این اے ) بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے بلوچستان کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب اور ایک میں دوبارہ پولنگ ہوگی جبکہ پی بی 20 اور 22 میں ضمنی انتخاب اور پی بی 50قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ ہو گیحلقوں میں ضمنی الیکشن آج ہوں گے ، پولنگ صبح 8سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے جاری رہے گی۔انتخاب کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کاعمل شروع ہوگیا ہے ۔بلوچستان میں 3 لاکھ 96 ہزار246 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر یں گے، جس کے لئے صوبے میں 354 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پولیس ،رینجرز ،فوجی جوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے ، پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں