لاہور ، لیگی اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان میں جھگڑا، چار افراد گرفتار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 119میں (ن) لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان میں جھگڑا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق حلقہ 119 میں لیگی کارکنوں اور سنی اتحاد کونسل میں ہاتھا پائی پولنگ اسٹیشن کے باہر پولنگ کیمپ لگانے پر ہوئی۔دوسری طرف شیخوپورہ پی پی 139 میں نظام پورہ ڈھاکہ پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا، جس کے بعد پولنگ کا عمل روکا گیا۔تصادم کے وقت پولیس نے چار کارکنان کو حراست میں لیا، تاہم بعد میں معاملہ ختم کروانے کے بعد پولیس نے کارکنان کو چھوڑ دیا۔سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شہزاد فاروق کہتے ہیں کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ کو تنگ کیا جا رہا ہے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو آر او آفس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شیخوپورہ میں جگیاں سیالاں میں حلقہ پی پی 139 میں نظام پورہ ڈھاکہ پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا۔ فائرنگ کے بعد پولنگ کا عمل روکا گیا۔جھگڑے کے دوران ڈنڈے لگنے سے3 افراد زخمی ہوگئے۔


