قومی شاعر علامہ اقبال کو قوم سے بچھڑے 86برس گزر گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے قومی شاعر اور مفکر اسلام علامہ محمد اقبال کو قوم سے بچھڑے 86برس ہو گئے، تفصیلات کے مطابق علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔اتنا وقت بیت جانے کے بعد بھی ان کی تعلیمات پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ ہے، علامہ اقبال وہ شخصیت ہیں جنہیں تا قیامت سنہری الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ علامہ اقبال 21اپریل 1938کو لاہور میں 60سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔
Load/Hide Comments


