پی پی 149 لاہور میں ضمنی انتخاب، فارم 45 پر پیشگی دستخط کرانے کا نوٹس

اسلام آباد (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 149 لاہور میں ضمنی الیکشن میں فارم 45 پر پیشگی دستخط کرانے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فارم 45 پر پیشگی دستخط کرانے کی فوری رپورٹ طلب کرلی گئی ہے تاکہ اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی کی جاسکے۔ خیال رہے کہ پولنگ کے دوران پی پی 149 لاہور کے کوئین میری پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے پولنگ ایجنٹس سے دوپہر میں ہی فارم 45 پر دستخط کرانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں