آصف زرداری کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت، وکیل نے صدارتی استثنیٰ مانگ لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے آصف زرداری و دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کی ، دوران سماعت ریمارکس دیے کہ ایک ملزم کی حاضری نہیں ہوئی، اگر وہ نہیں حاضر ہوتا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، وکیل نے کہا کہ آصف علی زرداری کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے، نیب کی صدارتی استثنیٰ کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔نیب رپورٹ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر کو کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل ہے۔ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، ندیم بھٹو اور دیگر شامل ہیں۔بعد ازاں وکیل نے صدارتی استثنیٰ مانگ لیا، عدالت نے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں