مخصوص نشستوں پر حلف برداری، پختونخوا حکومت نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے اور مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے پر صوبائی حکومت نے عدالت عظمیٰ جانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان بھی ہے، صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سپریم کورٹ جانے کی منظوری دےدی ، صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک پختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کور ٹ نے وزیراعلیٰ اورکابینہ کو 14دن کے اندر اسمبلی اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا اور مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں