صحبت پور ،منی پمپس کی بہتات ، ایرانی تیل فی لیٹر 310روپے میں فروخت

صحبت پور (یو این اے ) صحبت پور ضلع بھر جس میں تحصیل پہنور سنہڑی، تحصیل مانجھی پور سب تحصیل سعید خان کنرانی، تحصیل حیر دین اور تحصیل فرید آباد میں ایک تو منی پمپس کی بہتات ہے تو دوسری جانب ایرانی پیٹرول بھی ناپید ہو گیا ہے ، بہت سے پمس پر ایرانی تیل نہیں اور جن پمپس پر ہے وہ بلیک پر 310 سے 400 روپے فی لیٹر فروخت کرتے ہیں ، پولیس اور پمپس مالکان کے اتحاد کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں ۔صحبت پور ضلع میں کوئی بھی شیل یا پاکستان اسٹیٹ آئل کا پمپس نہیں ہے ۔عوام نے وزیر اعلی بلوچستان اور دیگر حکام صحبت پور بھر میں خود ساختہ ایرانی پیٹرول مہنگا بیچنے اور شاث کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں