ایران کے صوبہ کردستان سرکاری قافلے پر حملہ، 2افراد ہلاک

تہران: مغربی ایران کے صوبہ کردستان میں نوول کروناوائرس امدادی قافلے پر حملے میں 2امدادی کارکن ہلاک ہوگئے ہیں۔تسنیم خبر رساں ادارے کے مطا بق سروآباد کاؤنٹی کے ضلع اورامان کے گاؤں بولبار میں علی الصبح ہونے والے حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ایک بیان کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ نوول کروناوائرس کے امدادی قافلے پر حملہ عالمی تکبر کے ساتھ منسلک دہشت گردوں نے کیاہے۔آئی آر جی سی نے حملے میں ملوث عناصر کو سزا دینے کے عزم کااظہار کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں