احتساب عدالت نے عمران خان ، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔احتساب عدالت کے جج باصر جاوید رانا نے فیئر ٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم جاری کر دیا جس میں عدالت نے دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کے خلاف اشارتا بات کرنے سے بھی روک دیا۔حکم نامے کے مطابق الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کی قابل عزت شخصیت کے خلاف سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات دئیے جبکہ عدلیہ، آرمی چیف کے حوالے سے بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں،ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں