ٹی ٹوئنٹی کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے ہرا دیا

لاہور (انتخاب نیوز) چوتھے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن 51 اور ڈین فوکس کرافٹ 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ٹام بلینڈل نے 28 اور مائیکل بریسویل نے 27 رنز بنائے، جوش کلارکسن صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، اسامہ میر اور افتخار احمد نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 174 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 61 رنز بناکر نمایاں رہے، افتخار احمد 23 ، صائم ایوب 20 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے۔ عماد وسیم 22 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں