22 مقدمات کی سماعت، عزیر بلوچ کو آج بھی پیش نہ کیا گیا
کراچی :کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی جوڈیشل کمپلیکس میں واقع عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر ملزمان کے خلاف 22 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
لیاری گینگ وار کے سربراہ ملزم عزیر بلوچ کو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔عدالت نے ملزم عزیر بلوچ کے 7 اگست کے لیے دوبارہ پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔عزیر بلوچ کو جیل حکام کی جانب سے پیش نہ کرنے پر 22 مقدمات 3 سال سے زیرِ التواء ہیں۔
Load/Hide Comments


