بیوٹمز اساتذہ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا قبول نہیں، حکام مسئلہ حل کریں، بی ایس ایف

کوئٹہ ،(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیوٹمز کے اساتذہ سہیل انور و اکرم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کرنا قابل مذمت ہے۔ اساتذہ کی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی پاداش میں بیوٹمز کے لیکچرار کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا، اساتذہ کی تذلیل کسی بھی صورت قبول نہیں۔ حکام بالا سے مسئلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں