سینیٹ،پی پی نے احسان اللہ احسان سے متعلق تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے احسان اللہ احسان سے متعلق تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ جمعہ کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ احسان اللہ احسان پوری دنیا میں مشہور ہے، اس شخص نے آرمی پبلک اسکول واقعے کی ذمہ داری قبول کی۔شیری رحمان نے کہاکہ احسان اللہ احسان کے اکاؤنٹ سے بلاول بھٹو کو واضح دھمکی دی گئی ہے، احسان اللہ احسان کا اسٹیٹس ایوان کو بتایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ احسان اللہ احسان کسی کی تحویل میں کیوں نہیں؟ احسان اللہ احسان کو چھٹی کیسے دے دی گئی ہے؟ بلاول بھٹو کو خراش بھی آئی تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے، کچھ بھی ہوا تو یاد رکھیں ذمہ دار عمران خان ہی ہوں گے۔بعد ازاں سینٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں