انڈونیشیا، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک

جکارتہ:انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں رواں ہفتے ہونے والی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور لینڈسلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے۔تین قریبی دریاوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سے کم از کم 4 ہزار افراد متاثر ہوئے۔لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں