چین کے حوالے سے ٹرمپ کے نزدیک کوئی چیز خارج از امکان نہیں، امریکا

واشنگٹن:امریکا میں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے حوالے سے کسی چیز کو خارج از امکان قرار نہیں دیتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان کیلی میکنینی نے کہی۔صدر ٹرمپ چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کا امریکا میں داخلہ ممنوع قرار دینے پر غور کر رہے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق اگر ایسا ہوا تو اس اقدام کے بڑے اور دو رس نتائج سامنے آئیں گے اس لیے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی میں تقریبا 9.2 کروڑ ارکان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں