کورونا وائرس، ڈیوٹی سے انکار پر، شیخ زیدہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برطرف

کوئٹہ،کرونا وائرس کے خدشات کے باعث محکمہ صحت بلوچستان نے ڈیوٹی سے انکار پر شیخ زیداسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوعہدیسیبرطرف کردیا۔ تفتان میں 14 روز کا قرنطینہ مکمل ہونے پر 2 ہزار زائرین کو ان کے علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔گزشتہ روز میڈیا پر خبرآنے کے بعد محکمہ صحت بلوچستان نے ایکشن لیا اور کرونا وائرس کے ڈر سے ڈیوٹی نہ دینے پرایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زیداسپتال ڈاکٹر منظور بلوچ کو برطرف کردیا گیا۔اعلامیہ کیمطابق ڈاکٹر منظور بلوچ کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ عبدالغفار بلوچ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زید اسپتال کا چارج دیا گیا ہے۔دوسری جانب کرونا وائرس کے سبب پاک ایران بارڈر 20 ویں جبکہ افغان سرحد چمن 11 ویں روز بھی بند ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق گزشہ روز مزید 327 زائرین، تاجر اور ایرانی ڈرائیور تفتان پہنچے جس کے بعد قرنطینہ سینٹر میں موجود افراد کی تعداد 5682 ہوگئی، 2 ہزار زائرین قرنطینہ مکمل ہونے پر اپنے علاقوں کو روانہ ہو گئے جبکہ غیر روایتی راستوں سے آنے والے 100 افراد کو قرنطینہ سینٹر میاں غنڈی میں رکھا گیا ہے۔کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر محکمہ تعلیم بلوچستان نے تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پرائیویٹ اسکولز گرینڈ الائنس نے اسکول مزید 15 دن بند رکھنے کو مسترد کردیا ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ نے بھی وزیراعلی بلوچستان کودیگرصوبوں کیوزرا اعلی سے رابطہ کرکے مشترکہ طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں