قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی شاندار قرار، وزیر کھیل پنجاب نے 20لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

لاہور (این این آئی)وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے ٹیم کو 20لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کہا کہ ویلڈن قومی ہاکی ٹیم ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے!، قومی ہاکی ٹیم نے جوش، جذبے، ولولے اور محنت سے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بہترین پرفارمنس پر حکومت کی جانب سے ٹیم کےلئے 20لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔ قوم کی جانب سے آپ کو داد اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے ایک بار پھر عالمی افق پر قومی پرچم بلند کیا ہے، حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں