سوشل میڈیا پر خفیہ دستاویزات، معلومات پھیلانے پر 2سال قید بمعہ جرمانہ ہو گا، وزیر دفاع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر، خاص طور پر، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات (خصوصا جن دستاویزات پہ سیکرٹ بھی لکھا ہو ) کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیا ہے۔انھوں نے مزید لکھا کہ اس طرح کی معلومات کا پھیلاو¿ پاکستان کے اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو زک پہنچانے کے علاوہ دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس تناظر میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں جو خفیہ معلومات یا دستاویزات کے افشاءکرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں