لاہور میں سسرالیوں سے دشمنی جان لیوا ثابت، 17سالہ بیٹا اور ماں قتل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں پرانی دشمنی جان لیوا ثابت ہو گئی، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جنوبی چھاو¿نی میں فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا گیا، مقتولین کی شناخت عائشہ اور 17 سالہ نوجوان عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق، ایس ایچ او جنوبی چھاو¿نی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کیے اور لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاو¿س منتقل کیں۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ سسرالیوں نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا، دونوں کے درمیان پرانی دشمنی پر عدالت میں کیس چل رہا ہے، مقتولہ کے بھائی عرفان کی مدعیت میں نامزد ملزمان اشرف، واجد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے۔
Load/Hide Comments


