آئین توڑنے کا آغاز ایوب خان نے کیا، قبر سے نکال کر پھانسی دی جائے، خواجہ آصف
اسلام آباد(انتخاب نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے۔ ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی دی جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونا چاہیے، فیلڈ مارشل ایوب خان نے ایک جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تھا۔ خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابا کیا۔ فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے خواجہ آصف کی تقریر کے دوران احتجاج کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب، اپوزیشن کو مرچیں لگ رہی ہیں، مرچیں لگنی چاہئیں، سب سے پہلے حلف کی خلاف ورزی ایوب خان نے ملک کا پہلا مارشل لاءلگا کرکی تھی۔ اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بولنے کی کوشش کی تو اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ گوہر صاحب آپ کو مائیک نہیں ملےگا، صرف پارلیمانی لیڈر کو ملے گا، عمر ایوب کی تقریر حکومتی بینچوں نے سکون سے سنی ہے، اب اپوزیشن بھی خواجہ آصف کو سنے۔


