ڈھائی سال گزرنے کے باوجود بیلا میں سیلاب متاثرین کی بحالی نہ ہوسکی

بیلا(یو این اے )ڈھائی سال بیت گئے سیلاب متاثرین کی بحالی ممکن نہ سکی سڑکیں تاحال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں زرعی زمینوں کی بحالی بھی نہ ہوسکی کءخاندان ابھی تک بے گھر اور بے سرو سامنی کا شکار ہیں حکومتی وعدے وفا نہ ہوسکے تفصیل کے مطابق جولائی 2022 میں ضلع لسبیلا میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب نے ہزاروں افراد کو شدید نقصانات سے دو چار کیا لوگ اپنے گھروں مال مویشیوں فصلوں اور قیمتی اشیا سے محروم ہوکر رہ گئے اوتھل لسبیلا کی تحصیل بیلا تحصیل لاکھڑا تحصیل اوتھل اور تحصیل کنراج سیلابی تباہ کاریوں سے دوچار ہوئیں حکومتی سطح پر لسبیلا کو آفت زدہ بھی قرار دیا گیا حکومتی سطح پر نقصانات کے ازالے کے لیئے سروے بھی مکمل ہوا لیکن ڈھائی سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومتی سطح پر کیئے گئے وعدے وفا نہیں ہوسکے ابھی تک کءعلاقوں میں سڑکیں آمد ورفت کے قابل نہیں ہیں کءسرکاری اسکولز کی عمارتیں مخدوش ہیں پینے کے صاف پانی کی اسکیمات ناقابل استعمال ہیں غریب متاثرین سیلاب کے باعث کٹا کاشکار ہونے والی زرعی زمینں قابل کاشت نہیں ہیں اور نہ ہی بے گھر متاثرین کو سر چھپانے کے لیئے گھر بناکر دیئے بیلا کے سیلاب متاثرین نے خبر رساں ادارے یو این اے اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں کی ٹیم کو ایک سروے کے دوران بتایا کہ ابھی تک ھم بے سرو سامانی کا شکار ہیں ہمارے نقصانات کا حکومتی سطح پر کوئی ازالہ نہیں ہوا ہمارا واحد زریعہ معاش زراعت ہے زرعی زمینیں قابل کاشت نہ ہونے کے باعث نان شبینہ سے یکسر محروم ہیں ان حلقوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے 2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیئے فی الفور عملی اقدامات کیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں