ڈی جی نیب بلوچستان کا اجلاس کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، پشین چیمبر آف کامرس

کوئٹہ (پ ر) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ (ر) نذیر احمد کا بلوچستان کے حوالے سے اقدامات و دلچسپی خوش آئند ہے، نیب کے زیر اہتمام انتظامیہ، بیورو کریسی اور بزنس کمیونٹی کے کامیاب مشترکہ اجلاس کا کریڈٹ ڈی جی نیب بلوچستان اظہار احمد اعوان کو جاتا ہے، قومی احتساب بیورو کا گوادر میں سب آفس کا افتتاح وقت کی اہم ضرورت ہے، پیٹرن ان چیف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین ( PCCI ) ایگزیکٹو ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) محمد آصف ترین نے پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ ملک اس وقت تاریخ کے بدترین ترین معاشی و سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے اس صورتحال میں انتظامیہ، بیورو کریسی اور تاجر کمیونٹی کی اولین ترجیح وطن عزیز کی ترقی و کامیابی ہے ہر ذی شعور شہری اس حقیقت سے باخبر و آگاہ ہے کہ کرپشن اور اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے سبب ملک ان مشکلات سے دوچار ہے جس کی وجہ سے عوام اور بزنس کمیونٹی نے سرکاری محکموں، انتظامیہ و بیورو کریسی کے حوالے سے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے لیکن اسکے برعکس قومی احتساب بیورو کا کرپشن کے خاتمے اور اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے حوالے سے مثبت اقدامات قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ ( ر ) نذیر احمد احمد کا بلوچستان کے حوالے سے خصوصی دلچسپی اور اقدامات انکی بلوچستان سے محبت کی دلیل و عکاس ہے۔ علاوہ ازیں ڈی جی نیب بلوچستان اظہار احمد اعوان کی بلوچستان کے ترقی کے حوالے خدمات، جدوجہد، ترجیحات و اقدامات قابل تحسین ہے جس کے بہترین نتائج مستقبل قریب میں نظر آئیں گے بالخصوص قومی احتساب بیورو کا گوادر میں سب آفس کا افتتاح جس میں چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب بلوچستان کا انتظامیہ ، بیوروکریسی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ مشترکہ اجلاس، مسائل کے حل، وسائل میں اضافے، کرپشن کے خاتمے اور اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں