کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی طلباء وطالبات کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے سینٹروں کے باہر پولیس اور لیویز اہلکاروں کو بھی تعینات کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے محکمہ تعلیم کی جانب سے میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ہزاروں طلباء شرکت کررہے ہیں بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کی جانب سے طلباء وطالبات کو سینٹروں میں تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں