کوئٹہ، 5کروڑ سے زائدمالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں

کوئٹہ:کوئٹہ میں کسٹمز انٹیلی جنس حکام نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ سے زائد روپے مالیت کی 25 لگڑری گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق کارروائی سی آئی اے پولیس کے ہمراہ شہباز ٹاون اور طور ناصر پھاٹک سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں کی گئیں،کارروائی کے دوران 25 نا کسٹم پیڈ لگڑری گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں،قبضے لی گئی گاڑیوں کی مالیت 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے،حکام کے مطابق کسٹمزعملہ کم افرادی قوت اور کم وسائل کے باوجود سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے،ایف بی آر کی ہدایت اور اہداف کے مطابق اپنی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جارہی رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں