سندھ بلوچستان کا پانی چرا رہاہے،کوئی نوٹس لینے والانہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن بلوچستان کا زرعی خطہ ہے۔جسکا ملک کی ریونیو میں بڑا کردار ہے۔لیکن افسوس اس خطے کے ساتھ سندھ بلوچستان و پنجاب کے حکمرانوں کا معتصبانہ رویہ نے خطے کی زراعت و کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔جو کہ قابل مذمت ہے۔نیشنل پارٹی نصیر آباد ڈویژن کے زیر اہتمام آج ڈیرہ اللہ یار میں پٹ فیڈر کینال کیرتھر کینال اور ذیلی برانچوں میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی منعقد ہوگا۔عوام اس احتجاج میں شرکت کرکے زرعی پیداوار کے تقویت میں کردار ادا کریں۔بیان میں کہا گیا کہ سندھ بلوچستان کے حصہ کے پانی کو روکتا ہے یا کم کردیتا ہے۔اگر معائدے کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی ہو تو پٹ فیڈر و کیرتھر کینال کی صفائی بروقت ہو تو زراعت اچھی کاشت ہوسکتی ہے۔لیکن سندھ حکومت بلوچستان کا پانی چرا لیتا ہے۔دوسری طرف بلوچستان حکومت معائدے کے مطابق اپنے پانی کے حصول کے لیے تگ و دو نہیں کرتا۔جو کہ زرعی خطہ بلکہ بلوچستان کے ساتھ ظلم ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عوام نیشنل پارٹی کی کال پر احتجاج پر شرکت کریں اور حکمرانوں کے مردہ ضمیروں کو جھنجوڑنے میں کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں