چین نے مزید 4 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے

بیجنگ(صباح نیوز)چین نے مزید 4 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے ۔ چین نے پیر کو لانگ مارچ۔2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے مزید4 سیٹلائٹ پہلے سے طے شدہ مدار میں بھیجے ۔راکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 6 منٹ پر شمالی صوبہ شانسی کے تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا ۔ سیٹلائٹ برج کو بیجنگ۔3C کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔لانگ مارچ راکٹ سیریز کا یہ 523 واں فلائٹ مشن تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں