چین، کوئلے کی کان میں حادثہ، 5 افراد ہلاک

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صوبے حئی لونگ جیانگ میں کوئلے کی کان میں حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔یہ حادثہ گزشتہ رات حئی لونگ جیانگ لونگ مے گروپ کے ماتحت ہی گانگ کان کنی کمپنی کی شینگ آن کوئلے کی کان میں پیش آیا، جس میں نو افراد پھنس گئےتھے جن میں سے چار کو بچا لیاگیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ مائع کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کی دیگروجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں