ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ ادا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور رفقا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ائی نے نماز جنازہ کی امامت کی جبکہ تہران کی سڑکوں میں لاکھوں افراد امڈ آئے اور جنازے تہران کے آزادی اسکوائر لے جائے جا رہے ہیں ۔ دوسری جانب ایرانی عوام نے صدر اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کی۔ وزیر خارجہ امیر عبداللہیان تہران میں سپرد خاک ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں