ناروے، آئرلینڈ، اسپین نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

ہسپانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ناروے، آئر لینڈ اور اسپین کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم نے اپنا فیصلہ پارلیمنٹ میں سنا دیا۔ارکان پارلیمنٹ نے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، ہسپانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فیصلہ صرف امن کیلئے ہے۔ دوسری جانب آئرش وزیر اعظم نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کو درست قرار دیا۔نارویجیئن وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امن کیلئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ضرورت ہے، جبکہ فلسطینی اتھارٹی اور حماس نے یورپی ملکوں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
Load/Hide Comments