پشین اور قلعہ عبداللہ میں کیسکو کی آن لائن کچہری 24 مئی کو ہوگی
پشین (یواین اے)کیسکوکے زیر انتظام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے مختلف سرکلز میں آن لائن کچہری کا انعقاد کیاجارہاہے اس سلسلے میں پشین سرکل کے تحت کیسکوقلعہ عبداللہ آپریشن ڈویژن کے صارفین کیلئے آن لائن کچہری 24مئی(بروزجمعہ) کو منعقد کی جائے گی جس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکوپشین سرکل صبح10تا دن 12بجے تک ٹیلی فون نمبر0826420649پرصارفین کی شکایات سنیں گے آن لائن کچہری کے ذریعے اپنی شکایات کے اندراج اور ان کے حل کےلئے براہ راست سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوسے رابطہ کریں نیزتمام صارفین شکایات درج کراتے وقت اپنے بجلی بل کاحوالہ نمبر بھی بطورریفرنس نوٹ کروالیں تاکہ ان کی شکایات کابروقت ازالہ یقینی بنایاجاسکے۔
Load/Hide Comments


