سنجاوی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ٹرکوں کو جلانے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے،ایکشن کمیٹی
سنجاوی( نامہ نگار) مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال احتجاجی مظاہرہ بغاو میں شاہ محمد کوقتل، ٹرک کے لوڈ گاڑیوں کوجلانے والے ملزمان کو سزائیں دی جائیں ایکشن کمیٹی سنجاوی۔ گزشتہ روز سنجاوی کے علاقے بغاو سور جنگل میں نامعلوم افراد نے دکی سے پنجاب جانے والی گاڑیوں پر رات کو اندھا دھند فائرنگ کے بعد پٹرول جھڑک کر کوئلہ سے لوڈ ٹرکوں کو آ گ لگادی تھی فائرنگ سے ڈرائیور شاہ محمد عرف شاہ گل جاں بحق قادر زخمی جبکہ پانچ ٹرک کوئلہ سے لوڈ مکمل جل کر خاکستر ہوئے اس واقعے کیخلاف آ ج الیکشن کمیٹی جس میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی۔جمعیت علماء اسلام۔تحریک انصاف۔انجمن تاجران و علاقے کے معتبرین کے کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال تھا ہر قسم کی دکانیں مکمل بند تھے بعد میں شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکاء پر امن سنجاوی میں دہشت گردی نامنظور کے نعرے لگاتے رہے احتجاجی ریلی بعد میں جلسے کی روپ میں بدل گئی جس سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما سردار حبیب الرحمن دمڑ۔جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما۔مولوی شمس اللہ دمڑ۔ملک طارق دمڑ۔تحریک انصاف کے رہنما شراف الدین دمڑ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سنجاوی میں جان بوجھ کر حالات خراب کی جارہی ہے تاکہ یہاں چیک پوسٹوں بنیں مگر ہم یہاں چیک پوسٹوں کی اجازت ہر گز نہیں دینگے سنجاوی پر امن علاقہ ہے یہاں کا امن خراب کیا جارہا ہے ڈرائیور کو قتل دیگر کو زخمی گاڑیوں پر فائرنگ اور پٹرول جھڑک کر کوئلہ سے لوڈ ٹرکوں کو جلایا گیا لیکن تاحال سرکار انتظامیہ نی نہ پرچہ کاٹا ہے اور نہ ہی کسی کو پکڑا ہے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اگر شاہ محمد شہید کے قاتل جلد نہ پکڑے گئے ٹرکوں کو جلانے والے نہ پکڑے گئے تو ایکشن کمیٹی سنجاوی عوام کے ساتھ مل کر مین شاہرائیں بند کردینگے پھر دیکھتے ہیں کس طرح کوئی کھولتا ہے سنجاوی میں جان بوجھ کر خوف و حراس پھیلا کر یہاں کے معدنیات پر قبضہ اور یہاں کے لوگوں پر ٹیکس لاگو کرنا چاہتے ہیں جو کے سنجاوی کے عوام کو کسی طور منظور نہیں۔


