کولمبیا کے صدر نے فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا حکم دیدیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبین صدر نے فلسطین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے سفارتی اقدامات کرتے ہوئے سفارتخانہ کھولنے کا حکم دیدیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کولمبین صدر نے کولمبین حکام کو سفارتخانہ رام اللہ میں کھولنے کا حکم دے دیا۔ کولمبین صدر نے گزشتہ سال فلسطینی سفیر رو¿ف المالکی کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا تھا جبکہ کولمبیا نے رواں ماہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کولمبین صدر نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیا تھا اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں