پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی،اسٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کردیے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 مئی کو ختم ہفتے میں 4.1 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔ اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 مئی تک 14.58 ارب ڈالر رہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.1 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.15 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.25 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.42ارب ڈالر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں