پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (صباح نیوز) یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول 4 روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3روپے فی لٹر کمی متوقع ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 15 مئی کو آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی تھی جس میں پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسے فی لٹرکمی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں