اوستہ محمد میں اسلحے کی دکان سے بڑی چوری
اوستہ محمد(یو این اے )آرمیز کی دکان سے لاکھوں کی چوری۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس تھانہ کے حدود مین جناح روڈ پر عبدالفتاح دیناری کی اسلحہ دوکان سے نامعلوم چور تالے توڑ کر15 عدد ٹی ٹی پسٹل اور نقد رقم چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ اوستا محمد میں ایک بار پھر بڑی چوری کی واردات رونما ہوئی ہے ۔ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے کہا کہ انشا اللہ یہ بھی چور پکڑے جائیں گے ۔
Load/Hide Comments


