سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی (آئی این پی ) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مزید سستا ہوگیا۔ آل صرافہ اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 240200 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 1543روپے کم ہوکر 205933 روپے پر آ گئی۔ دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کا بھاﺅ 17 ڈالر کم ہوکر 2318 ڈالرفی اونس ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2338 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں