لورالائی، تین روز قبل لاپتہ 9 سالہ بچہ بازیاب
لورالائی(آن لائن )ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر لورالائی پولیس نے سرتوڑ کوششوں کے بعد گزشتہ 03 روز قبل لورالائی سے لاپتہ ہونے والے09 سالہ بچے اسرار خان ولد عبدالباقی ساکن لورالائی کو مسلم باغ سے برآمد کرلیا ایس ایس پی لورالائی نے گمشدہ بچے اسرار خان کوا نکے والدین اور ورثا کے حوالے کردیا گیابچے کو والدین نے تین روز قبل لورالائی پولیس اسٹیشن میں بچے کی گمشدگی کی درخواست دی تھی یاد رہے آج کل پورے بلوچستان میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا اس موقع پر والدین نے کہا کہ اغوا جیسی وارداتوں کا سن سن کر ہم انتہائی پریشان تھے ایس ایس ی لورالائی محمد ظفر بزدار،ایس ڈی ی او کلیم اللہ جلالزئی ،ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل اور دیگر پولیس کی ٹیم نے بچے کی تلاش کے لئیے سر توڑ کوششیں کر کے ہمارے بچے کو مسلم باغ سے ڈھونڈنے پر ہم لورالائی کی تمام پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں


