نصیر آباد پولیس نے تین روپوش ملزمان کو گرفتار کر لیا

نصیرآباد (رپورٹ چھٹہ خان عمرانی)پولیس تھانہ منجھو شوری کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منجھو شوری نے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے سمیت لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں مطلوب تین روپوش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات اور ایس ایس پی نصیر آباد فہد خان کھوسہ کے خصوصی احکامات و زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل تمبو سید مختیار شاہ منجھو شوری پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، روپوش، مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف سخت گھیرا تنگ کررکھا ہے۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ منجھو شوری سب انسپکٹر محمد عمر اعوان نے گزشتہ رات مقدمہ فرد نمبر 34/2024 زیر دفعہ 392 ت پ کے تحت بروقت کارروائی کرکے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل کو برآمد کرلیا، علاوہ ازیں ایس ایچ او منجھو شوری سب انسپکٹر محمد عمر اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مقدمہ نمبر 29/024زیر دفعہ 337ADF.147.149ت پ روپوش ملزمان عبد الغفار ولد عبد الوھاب، برکت علی ولد عبد الستار اور عںدالنبی ولد عبد العزیز اقوام منجھو کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں