محکمہ ہیلتھ گرینڈ الائنس کا خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاج
خضدار(بیورورپورٹ) خضدار محکمہ ہیلتھ گرینڈ الائنس خضدار کی جانب سے محکمہ صحت کو آئی ایف کی ایماءپر نجکاری اور ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی خاتمہ اورسروس اسٹیکچر پروموشن ودیگر مسائل کے متعلق خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ احتجاجی مظاہرہ سے محکمہ ہیلتھ گرینڈ الائنس کے قائدین نے خطاب کیا ، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اورپیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ودیگر متحدہ ہیلتھ تنظموں کے قائدین نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی گرینڈ ہیلتھ الائس کے قائدین میں عبدالرشید غلامانی، اقبال کرد، کامریڈ کریم زہری، ڈاکٹرمنیرزہری، علی بخش نقشبندی، میڈم رشیدہ زہری ودیگرمقررین نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا صوبائی حکومت اور وزیراعلی بلوچستان کی جبری فیصلہ کو محکمہ صحت کے ملازمین کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے ۔ محکمہ صحت کو نجکاری کرنے نہیں دیا جائے گا ۔ محکمہ صحت کی ملازمین ہر دور میں اپنے جائز حقوق کیلئے قربانی دی ہے ۔ موجودہ صوبائی ہمیں جینے نہیں دیا جارہا ہے ۔ محکمہ صحت کے ملازمین اپنے جائز حقوق کیلئے جب بھی آواز آٹھاتی ہے تو انکو بلیک میل کرکے انکے جائز حقوق کو غضب کیاجارہا ہے ۔ محکمہ صحت کے ملازمین آج پورے بلوچستان میں اپنے جائز حقوق کیلئے پرامن احتجاج شروع کی ہے موجودہ صوبائی حکومت کی ملازم کش فیصلے کو ردکرتے ہیں اور کسی بھی صورت میں محکمہ صحت کو نجکاری کرنے نہیں دیں گے ۔ مقررین نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتیں محکمہ صحت دیگر محکموں کو نجکاری کی طرف لے جا رہی ہے اور ہمارے جائز مطالبات اور ملازمین کی ریٹائرڈ منٹ کو ختم کرنے کے فیصلہ کرنے کی ناکام کوشش شروع کی ہے اور ملازمین کو خوامخواہ پریشانی اورکرب میں مبتلا کررہی ہے ۔ مقررین نے کہا ان شاءاللہ محکمہ صحت کے تمام ملازمین اب اکھٹے ہیں اور محکمہ صحت کو نجکاری اور ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے خاتمہ کے فیصلہ کو کسی صورت ہونے نہیں دیں گے بلکہ اپنے جائز مطالبات کیلئے مرکزیں قائدین کال کی منتظرہے اپنے جائز حقوق کیلئے سرپرکفن باندھ کر کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔


