بلوچستان کے مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی سورج آگ برسانے لگا باعث تربت 48 پسنی36 گوادر 38 سبی 49جعفر آباد 48 ڈیرا اللہ یار 47 پنجگور 42 لسبیلہ40 خضدار 40لورالائی 38 بارکھان قلات34 نوشکی40دالبندین45 تفتان40ڈگری کو چھو گیا سورج کی تپش اورچلچلاتی دھوپ سے شہریوں کا بے حال ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے کوئٹہ میں پارہ 37 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں جن میں سریاب روڈ میں 24 گھنٹے میں 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اسی طرح جوائنٹ روڈ بروری روڈ جیل روڈ میں بھی اٹھ سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ نواکلی 24 گھنٹے میں چلی میں 10سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں