پاپوا نیوگنی میں لینڈ سلائیڈنگ، 670 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

انڈونیشیا کے مشرق میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دارالحکومت پورٹ مورسبی سے یو این مہاجرین ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 670 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ملک میں لینڈ سلائیڈنگ سے 150 مکانات ملبے تلے دبے ہیں۔ ملبے تلے دبے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں، 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی مہاجرین ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 1200سے زائد افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی گاؤں مکمل تباہ ہوگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پاپوا نیو گنی کے صوبے اینگا میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں