بنگال میں سمندری طوفان، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

نئی دہلی،ڈھاکہ (صباح نیوز)سمندری طوفان ”ریمل “ بھارتی ریاست مغربی بنگال سے ٹکرا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے کئی ممالک جہاں گرمی کی شدید لپیٹ میں ہیں وہیں بنگلہ دیش اور بھارت میں سمندری طوفان سے تباہی کا خطرہ بڑھ گیا ۔ہزاروں افراد کو عارضی محفوظ ٹھکانوں میں منتقل کیا گیا ، خلیج بنگال میں بننے والا طوفان ریمل بھارتی ریاست مغربی بنگال سے ٹکرا گیا۔بھارتی ساحلی علاقوں میں ایک سوبیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں ، بنگلہ دیش میں طوفان کے باعث ساحلی علاقوں سے 10لاکھ افراد کا انخلا مکمل ہوگیا۔
Load/Hide Comments