بی آئی ایس پی کے پیسے نہ ملنے سے خواتین پریشان، احتجاج پر مجبور

دکی (نامہ نگار )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق خواتین اور عوام نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ مستحقین کا کہنا ہے کہ تین دن سے دور دراز سے آنے والے لوگ پیسے نہ ملنے پر واپس مایوس ہوکر لوٹ جاتے ہیں۔ سینکڑوں خواتین سخت گرمی اور حبس میں دربدر ہوکر خالی ہاتھ واپس لوٹ کر جاتے ہیں۔خواتین سارا دن رقم کے انتظار میں تپتی دھوپ میں گزارنے پر مجبور ہیں۔خواتین کے لئے گرمی کے موسم میں بیٹھنے کا کوئی بندوبست نہیں۔لوگ صبح سے شام تک انتظار کرکے واپس خالی ہاتھ لوٹ جانے ہیں۔رقم نہ ملنے کے خلاف مستحقین نے احتجاج کیا۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ظفر حیات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیسے تقسیم کرنے والے آٹھ ایجنٹوں کے رائٹس حبیب بینک نے بند کردئیے ہیں۔بینک جون کی وجہ سے کیش نہیں دے رہے۔اس حوالے سے ہم کوششیں کررہے ہیں بہت جلد مستحقین کو رقوم ملنا شروع ہو جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں