ظہور احمد کی گمشدگی کو تین برس ہونے پر بلوچ وائس فار جسٹس نے کمپین کا اعلان کردیا
کوئٹہ(پ ر)بلوچ وائس فار جسٹس نے ظہور احمد بلوچ کی گمشدگی کو تین سال مکمل ہونے پر 31 مئی کو آن لائن کمپین چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچ وائس فار جسٹس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ظہور احمد بلوچ فزیکل ایجوکیشن میں گولڈ میڈلسٹ تھے، انہیں 31 مئی 2021 کو کوئٹہ سے گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔ ان کی گمشدگی کو 3 سال کا طویل عرصہ مکمل ہونے پر 31 مئی کو رات 8 بجے سے رات 12 بجے تک ایکس پر مہم چلائی جائے گی۔ بیان میں سیاسی و سماجی کارکنوں، صحافیوں، وکلاء، طلباء، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سمیت زندگی کے دیگر تمام شعبوں سے رکھنے والے انسان دوست افراد سے کمپین میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


