خضدار ، فی کلو مرغی کی قیمت میں من مانے اضافے
خضدار(بیورورپورٹ) خضدار میں ایک مرتبہ پھرمرغی کی قیمت کو پرلگ گئے، یکدم 60 روپئے بڑھاکر600 روپئے کلو فروخت ہونے لگی ، ڈیلرزمافیا ایک مرتبہ پھر سر اٹھالیا ۔ مرغی کی سرکاری رہٹ 560 روپئے مقرر کیا گیا ہے مگر مرغی ڈیلر مافیا ہربارزبردستی اپنے من مانے ریٹس عوام پرمسلط کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، کوئی ان پوچھنے والا نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں سرکار کی جانب سے مرغی کے ریٹس کو 560 روپئے مقرر کئے ہیں لیکن گزشتہ دنوں سے مرغی کی قیمت کو پرلگی ہے ۔ یکدم 60 روپئے فی کلو کااضافہ کرکے عوام کو لوٹناشروع کردی ۔ مرغی کی قیمت کو یکدم بڑھاکر عوام کو مرغی کی گوشت کھانے سے محروم کیاجارہاہے ۔ سرکاری نرخنامہ کی دھجیاں اڑائی گئی ہے ۔ مرغی مافیاز ہر دور میں من مانی ریٹ پر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ، باقی شہروں میں مرغی 380 روپئے فی کلوفروخت ہورہی ہے لیکن لاوارث خضدار میں پہلے سے لوگوں کی زندہ کھال نکالی جارہی ہے اب دوبارہ 60 روپئے کامزید اضافہ کرکے عوام کو مرغی کی گوشت سے مزید محروم کیاجارہا ہے ۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدارمحمد عارف زرکون، اسسٹنٹ کمشنر خضدارحفیظ اللہ کاکڑسے مطالبہ کیا ہے مرغی ڈیلر مافیاز کو گرفتار کر کے سینٹرل جیل بھیج دیں تاکہ عوام کو مزید بیدردی سے لوٹنے سے بچائیں۔


