بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف کیسکو کی شکایت وفاق سے کریں گے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس کے دوران اچانک بجلی چلی گئی، جس پر وزیراعلیٰ نے میڈیا سے کہا کہ کیسکو نے بلوچستان میں جس طرح بجلی کی فراہمی شروع کی ہے، اس حوالے سے ہم وفاقی حکومت سے جا کر شکایت کریں گے، اس وقت نصیر آباد، سبی میں 50 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن وہاں بھی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، جہاں تک بلوچستان میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہے تو تمام ٹیوب ویلز سولر سسٹم پر منتقل کیے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے میں خود وزیراعظم اور وفاقی حکومت سے شکایت کروں گا، اندرون بلوچستان سمیت پورے صوبے میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کسی صورت برداشت نہیں شدید گرمی میں عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ بل کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ ان کو کوئی بہانہ نہ ملے۔
Load/Hide Comments


