بنگلزئی قبائل کی ذیلی شاخوں میں جاری خونی تنازعہ کے تصفیے کیلئے ثالثین مقرر
کوئٹہ (پ ر) بنگلزئی قبیلے کی ذیلی شاخوں میںجاری خوانی تنازعے کے تصفیہ کیلئے فریقین نے سردار کمال خان بنگلزئی اورنوابزادہ میر رئیس رئیسانی کو اپنا اپنا ثالث مقرر کردیا۔ ثالثین فریقین کے درمیان ایک ماہ کی جنگ بندی کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلزئی قبیلے کی ذیلی شاخوں بدوزئی کے خیرازئی اور صاحب خان زئی کے درمیان خوانی تنازعہ چلا آرہاہے جس میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیںگزشتہ روز فریقین نے تنازعے کے تصفیہ کیلئے سردار کمال خان بنگلزئی اورنوابزادہ میر رئیس رئیسانی کو ثالثین مقرر کیا جس کے بعد ثالثین نے فریقین کے درمیان ایک ماہ کی جنگ بندی کراتے ہوئے تنازعہ کے پرامن حل کیلئے اپنی کوششوں کا آغاز کردیا۔
Load/Hide Comments


